مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے 5 کیسز سامنے آگئے

کورونا وائرس نے مقبوضہ کشمیرکو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرمیڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس نے مقبوضہ کشمیر کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کےمطابق حکام نے مسافروں سمیت مقبوضہ کشمیر میں 104 افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے، جن میں سے 87 افراد کا ٹیسٹ منفی جبکہ پانچ افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم 12 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ کورونا وائرس کا شکارہونے والے تین افراد کا تعلق لداخ اوردو کا تعلق جموں سے ہے۔ اس سے قبل حکام کی جانب سے 2 ہزار157 افراد میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اٹھارہ سو 29 افراد کو 14 دنوں کیلئے گھروں میں محصور کردیا گیا جبکہ 29 افراد اسپتال میں داخل ہیں تاہم 131 افراد کی گھروں میں نگرانی جاری ہے۔

News Code 1898655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =