امریکہ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن  کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے

امریکہ میں وبائی امراض کے نامور ماہر اور صدر ٹرمپ کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاسی نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے امریکہ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنا پڑ جائے تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں وبائی امراض کے نامور ماہر اور صدر ٹرمپ کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاسی نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے امریکہ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنا پڑ جائے تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔ ادھر نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو نے کہا ہےکہ نیویارک میں کورونا کا تیز رفتار پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن سمیت ہر طرح کے اقدامات زیرِ غور ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ شہروں میں نیویارک سٹی سرِ فہرست ہے جہاں اس کے مریضوں کی تعداد صرف ایک ہفتے کے اندر اندر 25 سے بڑھ کر 270 ہوچکی ہے۔ میئر نیویارک نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگلے چند دنوں کے اندر اندر یہ تعداد 1000 سے بڑھ سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 102 متاثرین سامنے آچکے ہیں، جس کے بعد وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3782 ہوچکی ہے جن میں سے 69 کی موت واقع ہوچکی ہے۔

News Code 1898654

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =