بھارت میں خاتون قرنطینہ سے بھاگ گئی

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی بیوی قرنطینہ سے بھاگ گئی جسے حکام نے دوبارہ پکڑ کے ٹیسٹ کیے تو وہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائی گئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض کی بیوی قرنطینہ سے بھاگ گئی جسے حکام نے دوبارہ پکڑ کے ٹیسٹ کیے تو وہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں گوگل کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس دوران انکشاف ہوا کہ اس کی گذشتہ ماہ ہی شادی ہوئی ہے اور دونوں میاں بیوی حال ہی میں یونان، فرانس اور اٹلی میں ہنی مون سے واپس آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 25 سالہ خاتون کو شوہر کا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد قرنطینہ میں رکھاگیا تھا لیکن وہ اس کے اگلے ہی دن بھاگ کر اپنے میکے آگرہ چلی گئی۔ حکام کے مطابق خاتون بذریعہ جہاز نئی دہلی پہنچی جس کے بعد وہ ٹرین میں سفر کرکے آگرہ پہنچی۔ محکمہ صحت کے حکام خاتون کو تلاش کرتے ہوئے اس کے میکے پہنچے تو اس کے والد نے اپنی بیٹی کی گھر میں موجودگی سے انکار کردیا، بعد ازاں مقامی مجسٹریٹ کی مدد سے خاتون اور اس کے گھر کے دیگر 8 افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔

News Code 1898651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =