پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس ملتوی

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث قومی اسمبلی ، سینیٹ اورقائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس کے باعث قومی اسمبلی ، سینیٹ اورقائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔ سینیٹ چیئرمین اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کورونا وائرس کے باعث دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کردیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے ارکان اسمبلی کو جمع ہونے سے روکنا ہے تاکہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے تحت ارکان اسمبلی ایک دوسرے سے دور رہیں ۔  پارلیمانی مبصرین کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کی وباء پر قابو نہیں پالیا جاتا اس وقت تک مستقبل قریب میں قو می اسمبلی یا سینیٹ کا اجلاس بلائے جانے کا امکان نہیں ہے ۔  اس طرح کورونا کے باعث  ارکان اسمبلی کو طویل چھٹیاں مل گئی ہیں۔ 

News Code 1898650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =