سعودی عرب میں تمام شاپنگ مالز، باغات اور ساحل سمندربند

سعودی عرب نےکورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام شاپنگ مالز، باغات اور ساحل سمندروں کو عوام الناس کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نےکورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے  پیش نظر تمام شاپنگ مالز، باغات اور ساحل سمندروں کو عوام الناس کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حکومت نے صرف سپر مارکیٹس اور فارمیسیوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی تھی۔ سعودی عرب میں شادی ہالز، ریسٹ ہاوسز اور ہوٹلزمیں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔  سعودی رعب میں اب تک 100 سے زائد افراد مبتلا ہوچکے ہیں۔

News Code 1898648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =