پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 94 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس میںم بتلا افراد کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 50 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس میںم بتلا افراد کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں 50 افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق امریکہ، سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات سے واپس آنے والے افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پاکستانی حکام چین سے واپس آنے والے افراد کے بارے میں باکل سکوت اختیار کئے ہوئے ہیں۔

News Code 1898642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =