کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں قومی کمیٹی کے اقدامات لازم الاجراء ہیں

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں قائم قومی کمیٹی اور وزارت صحت کے اقدامات کو لازم الاجراء قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی رضاکار منصوبہ کے متعلق وزیر صحت کی رپورٹ کے جواب میں انجام دیئے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں قائم قومی کمیٹی اور وزارت صحت کے اقدامات کو لازم الاجراء قراردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

محترم وزیر صحت ، ان کے معاونین اور ملک بھر کے میڈیکل عملے کے اہلکاروں کی زحمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں قائم قومی کمیٹی اور وزارت صحت کے اقدامات لازم العمل ہیں۔ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں قومی رضاکار منصوبہ دینی، جہادی اور انسانی مقاصد پر مبنی منصوبہ ہے، جسے علمی اور سائنسی پشتپناہی حاصل ہے۔ یہ منصوبہ مؤثر اور کارآمد منصوبہ ہے اور یہی وہ چیز ہے جو بلا کو نعمت اور خطرے کو فرصت میں بدل دے گی۔ ان شاء اللہ ۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس راہ جد وجہد کرنے والوں کے لئے اجر و توفیق طلب کرتا ہوں۔

News Code 1898640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =