برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 35 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق کل تک برطانیہ میں کورونا وائرس سے 21 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ آج مزید 14 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مجموعی طور پر برطانیہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئي ہے۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1372 تک پہنچ گئی ہے۔

News Code 1898639

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =