افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 4 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

افغانستان کے صوبہ قندھار میں پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےافغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے قندھار کے ضلع زہیرے کی ایک پولیس چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

ضلعی حکام نے پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ملزم حملے کے بعد فرار ہو کر طالبان کے ایک مقامی گروہ میں شامل ہوگیا ہے۔

News Code 1898638

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =