امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کرتباہ/ 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگيا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ مقامی ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ جلے ہوئے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ ایئرپورٹ سے کچھ ہی فاصلے پر طیارے کا ملبہ مل گیا جس میں سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہییں کی گئی ہے۔ طیارہ ممکنہ طور بارش اور موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔

News Code 1898637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =