پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 51 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی اب تک مجموعی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی اب تک مجموعی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں مزید 4 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق کی تھی جب کہ اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے۔ پاکستان میں نئے کیسز امریکہ، متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور برطانیہ سے آنے والے مسافروں میں سامنے آئے ہیں۔

ترجمان پمز کے مطابق کورونا سے متاثرہ خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد دونوں میاں بیوی کو پمز کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے، پمز میں داخل خاتون اپنے شوہر و بچوں کے ہمراہ یوکے سے پاکستان آئی تھیں تاہم آج شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

News Code 1898636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =