شام کے صوبہ ادلب میں روس اور ترک فوجیوں کی مشترکہ گشت

روسی اور ترکی افواج نے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شام کے صوبہ ادلب کی مرکزی شاہراہ ایم-4 پر مشترکہ گشت شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی اور ترکی افواج نے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے شام کے صوبہ ادلب کی مرکزی شاہراہ ایم-4 پر مشترکہ گشت شروع کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق ماسکو میں روس اور ترکی کے صدور کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی پہلی شق پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے جس کے تحت روسی اور ترکی فوج نے ادلب کی مرکزی شاہراہ ایم-4 پر مشترکہ گشت کیا۔

ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  مشترکہ گشت میں دونوں ممالک کی بری فوج کے علاوہ فضائیہ نے بھی حصہ لیا۔ روسی میڈیا کے مطابق اس پٹرولنگ کے لیے ماسکو سے ملٹری پولیس کے دستوں اور گاڑیوں کو بھی بھیجا گیا تھا۔

 ادلب میں روسی فضائیہ کے حملوں میں درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد صدر طیب اردوغان نے ماسکو کا دورہ کیا تھا اور صدر پوتین سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان ادلب میں سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا اور مشترکہ فوجی گشت کی تجویز رکھی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق روسی صدر نے ترک صدر کے شام میں ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے اسے کنٹرول کرلیا ہے۔

News Code 1898634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =