پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 3 ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال کی پیش نظر صوبے بھر میں احتیاطی تدابیر کے تحت دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوجائے گا اور دفعہ 144 کا نفاذ 3 ہفتوں تک رہے گا۔ پنجاب ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب مومن آغا نے کہا ہے کہ صوبائی اور مقامی انتظامیہ کو دفعہ 144 کے نفاذ  پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس دفعہ کی نفاذ کے بعد چار سے زائد افراد کسی بھی جگہ اکٹھے جمع نہیں ہو سکتے۔ سماجی، سیاسی اور دیگر تقریبات معطل کردی گئی ہیں۔

News Code 1898632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =