بھارتی فورسز کی  فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع آننت ناگ میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا، جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت طارق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے۔

News Code 1898630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =