پاکستان میں برطانیہ سے آنے والا مسافر کورونا وائرس کا شکار

پاکستان کے میو اسپتال میں زیر علاج 54 سالہ شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے یہ شخص 10 مارچ کو برطانیہ سے پاکستان پہنچا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے میو اسپتال میں زیر علاج 54 سالہ شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے یہ شخص 10 مارچ کو برطانیہ سے پاکستان پہنچا تھا۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو برطانیہ سے آنے والے 54 سالہ شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مریض کو علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ شب ہی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کا کورونا وائرس ٹیسٹ نجی لیبارٹری میں کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے بھی لاہور میں کورونا وائرس کے ایک مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رشتہ داروں، طبی عملے اور مریض سے براہ راست رابطے میں رہنے والوں کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جو منفی آئے ہیں۔  ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ اس مرض میں مبتلا 80 فیصد مریض صحت یاب ہوجاتے ہیں تاہم اس مرض سے بچنے کے لیے احتیاط لازمی ہے، صابن سے ہاتھ بار بار دھوئیں، گلے نہ ملیں اور گفتگو کے درمیان فاصلہ رکھیں تو اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

News Code 1898629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =