اسپین کے وزیر اعظم کی بیوی کورونا وائرس کا شکار

اسپین کے وزیر اعظم کی بیوی اور اسپین کی خاتون اول گومیز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے وزیر اعظم کی بیوی  اور اسپین کی خاتون اول گومیز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم بیڈرو شانشیز کی اہلیہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپانوی وزیراعظم ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون اول گومیز کو حال ہی میں طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسپین اٹلی کے بعد یورپ کا کورونا سے متاثر ہونے ولا دوسرا بڑا ملک ہے۔ مجموعی طورپر اسپین میں اب تک کورونا کے6,000کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ190 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حکومت نے ملک بھر کو اٹلی کے اندازمیں لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیرسے اسپین بھرمیں دوہفتے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

News Code 1898626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =