امریکہ میں کورونا وائرس سے 17 لاکھ افراد ہلاک بھی ہوسکتے ہیں

امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ کی 65 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 17 لاکھ افراد ہلاک بھی ہوسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے این بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ کی 65 فیصد آبادی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ اس کی وجہ سے 17 لاکھ افراد ہلاک بھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ماہرین کی جانب سے مسلسل انتباہ جاری کیا جارہا ہے، تاہم اب اس کیٹیگری میں امریکی ادارہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے بھی انتباہ جاری کردیا۔ سی ڈی سی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں بھی حالات سنگین ترین حد تک پہنچ سکتے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صرف امریکہ کی 21 کروڑ 40 لاکھ یعنی آبادی کا 65 فیصد حصہ متاثر ہوسکتا ہے۔ سی ڈی سی کا مزید کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے صرف امریکہ میں 17 لاکھ اموات کا خطرہ ہے۔

اس حوالے سے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا کہ ایک ماہ قبل ہی سی ڈی سی کا بند کمرہ اجلاس ہوا، جس میں امریکی حکام برائے صحت اور دنیا کے معروف ماہر وبایات نے شرکت کی تھی۔

اس اجلاس میں ایک امریکی ماہر وبایات نے امریکہ میں اس وبا کے پھیلنے کے چار مختلف منظرے نامے بتائے۔

انہوں نے بتایا کہ بد ترین منظر نامے میں 21 کروڑ 40 لاکھ لوگ تک متاثر ہوسکتے ہیں، تاہم اگر اس حوالے سے فوراً اقدامات اٹھائے جائیں تو یہ تعداد کم ہوکر صرف 30 لاکھ لوگوں تک محدود کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس دنیا کے 145 سے ممالک تک پھیل چکا ہے، اس سے بچنے کے لیے ان ممالک کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

News Code 1898625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =