ایران نے ذیابیطس کی دوا تیار کرلی

اسلامی جمہوریہ ایران میں دوا بنانے والی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ذیابیطس کی دوا تیار کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں دوا بنانے والی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ذیابیطس کی دوا تیار کرلی ہے۔ دوساز کمپنی کے ڈائریکٹر مجتبی طباطبائی نے کہا کہ "اگزونا ٹائیڈ " نامی دوا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے تیار کی گئي ہے۔

دوساز کمپنی کے ڈائریکٹر مجتبی طباطبائی نے کہا کہ دواؤں کی فراہمی معاشرے کی بنیادی ضروریات میں سے ہے اور اس شعبہ میں خاص توجہ مبذول کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران دواسازی کے شعبہ میں بھی استقلال کی جانب بڑھ رہا ہے کیونکہ دواؤں کے شعبہ میں اغیار سے وابستگی کئي مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

News Code 1898617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =