پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان " ڈی آئی خان" میں کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان  " ڈی آئی خان"  میں کورونا وائرس کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق 5 یا 5 سے زائد لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے طور پر مختلف تقاریب ، تہوار ،میٹنگ ، مجالس ،جلسے، میلے اور اجتماعات پر بھی  پابندی عائد کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے  جلسے جلوس اور موسیقی کے پروگرام پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے  پر قانونی کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کورونا کے سب سے زیادہ 13 کیسز سندھ میں سامنے آئےہیں۔ امریکہ، سعودی عرب اور دبئی سے آنے والے مسافروں کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ  مثبت آئے ہیں۔ سعودی عرب اور امیرکہ سے دو خواتین پاکستان پہنچی ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہیں اور جنھیں قرنطینہ میں بھیج دیا گيا ہے۔

News Code 1898616

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =