ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےروسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔ امریکی صدر نے پریس بریفنگ میں اپنے کورونا ٹیسٹ کے بارے میں میڈیا کو بتایا تھا۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں پانچ ہزار چار سوبیس اموات ہوچکی ہیں اور ایک سو پینتیس ممالک میں ایک لاکھ پینتالیس ہزارپانچ سو آٹھ افراد متاثر ہیں جب کہ ستر ہزارنو سو چھپن صحت یاب ہوئے ہیں۔

News Code 1898614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =