ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرالیا

امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سرانجام کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے اور ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سرانجام کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا لیا ہے اور ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھی تک علم نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دوران ٹیسٹ بخار بھی چیک کرایا گیا۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں، انہیں قرنطینہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ احتیاط کے پیش نظر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کراسکتا ہوں۔ اس سے قبل امریکی صدر نے برازيل کے اعلی عہیدیداروں سے ملاقات کی تھی جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کے بعد امریکی صدر پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کے لئے دباؤ بڑھ گیا جس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی وجہ سے نہیں بلکہ احتیاطی طور پر وہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرا سکتے ہیں۔

News Code 1898612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =