سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والی خاتون کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 مارچ کو سعودی عرب سے وطن واپس آنے والی خاتون کورونا وآئرس میں مبتلا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے حکومتی ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ 6 مارچ کو سعودی عرب سے وطن واپس آنے والی خاتون کورونا وآئرس میں مبتلا ہے۔ مرتضیٰ وہاب کے مطابق کراچی میں بھی ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ خاتون کراچی کی رہائشی ہیں اور 6 مارچ کو سعودی عرب سے وطن واپس لوٹی ہیں، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر معائنے کے دوران ان میں کورونا وائرس کا شبہ ہوا اور مزید ٹیسٹس میں اس خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ادھر اسلام آباد میں بھی ایک خاتون کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ متاثرہ خاتون امریکہ سے آئی ہیں اور انہیں پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہے۔

News Code 1898608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =