امریکی صدر ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود سے ملاقاتیں کرنے والے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ کہیں وہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خود سے ملاقاتیں کرنے والے افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ کہیں وہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہوں۔اگرچہ تاحال وائٹ ہاؤس یا امریکی صدارتی دفتر کے کسی ملازم یا ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی عہدیداروں میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، تاہم امریکی صدر نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران غیر ملکی عہدیداروں سمیت امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ چند دن سے  جن افراد سے ملاقاتیں کیں ان میں سے کچھ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد امریکی صدر بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے برازیلی صدر کے میڈیا ترجمان فیبیو ونگرتن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد امریکی صدر کوکورونا وائرس میںم بتلا ہونے کی  تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

News Code 1898582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =