پاکستان مسلم لیگ (ن) کے  6 اراکین کی پارٹی رکنیت معطل

پاکستان مسلم لیگ نون نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے  6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے اپنے 6 اراکین صوبائی اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہےاور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن)  پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین  7 دن میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کے پابند ہیں۔جن اراکین کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نشاط احمد خان ڈاہا، محمد فیصل خان نیازی، چوہدری اشرف علی، غیاث الدین، اظہر عباس اور محمد ارشد شامل ہیں۔

News Code 1898579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =