دبئی سے پاکستان پہنچنے والے دو افراد کورونا وائرس میں مبتلا

دبئی سے پاکستان کے شہر کراچی پہنچنے والی غیر ملکی ایئرلائن کے دو مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے جنہیں خصوصی سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی سے پاکستان کے شہر کراچی پہنچنے والی غیر ملکی ایئرلائن کے دو مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے جنہیں خصوصی سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دو روز قبل قائم کئے گئے سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے کورونا یونٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر اشفاق میمن کا کہنا ہے کہ دبئی سے آنے والی فلائٹ ای کے 604 کے مسافر صبح ساڑھے دس بجے جونہی امیگیریشن کے لیے ٹرمینل پہنچے تو تھرمل اسکینگ کے ذریعے دو مسافروں سرفراز خان اور محمد فرمان کو روک لیا گیا۔  ٹمپریچر غیرمعمولی ہونے کی وجہ سے دونوں مسافروں کو ٹرمینل کے اندر ہی واقع آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔ 

دونوں مسافروں کی امیگریشن کلیئر نہیں کی گئی بلکہ خصوصی نگہداشت میں ایئرپورٹ کے اندر سے ہی دونوں مسافروں کو ایمبولینس میں منتقل کردیا گیا اور دونوں مسافروں کو سندھ حکومت کی جانب سے اوجھا اسپتال میں قائم کئے گئے کورونا کے خصوصی سینٹر پہنچا دیا گیا ہے۔کورونا فوکل پرسن ڈاکٹر اشفاق میمن کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر دو روز قبل قائم کیے گئے سندھ حکومت کے 78 رکنی یونٹ نے اب تک 9 مسافروں کو کورونا وائرس کی مشکوک علامات پر خصوصی سینٹر منتقل کیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

News Code 1898572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =