کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 4969 افراد ہلاک

کورونا وائرس سے دنیا بھر کے 125 ممالک میں 4 ہزار 969 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر کے 125 ممالک میں 4 ہزار 969 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔چین میں کورونا وائرس سے مزید 7 ہلاکتوں کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 176 ہوگئی۔

چین کے صوبے ہوبئی میں کورونا وائرس کے صرف 8 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں پہلی مرتبہ نئے کیسز کی تعداد 10 سے کم رہی ہے، ہوبئی سے باہر 8نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 5 ووہان میں، جبکہ 3ہوبئی سے باہر سامنے آئے ہیں۔

چین میں اب تک کورونا وائرس کے 80 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 62 ہزار 793 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ادھر کورونا وائرس سے اٹلی میں 1016 ہلاکتیں ہو گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار113 ہو گئی۔ایران میں کورونا سے ہلاکتیں 429 جبکہ اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گئی۔کورونا وائرس سے اسپین میں 86 ہلاکتیں، 3126 مریض، فرانس میں 61 ہلاکتیں، 2876 مریض اور امریکا میں 40 ہلاکتیں اور اس وائرس کے مریض 1572 ہو گئے۔

News Code 1898566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =