پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد پاکستان بھر میں کورونا وائرس میںم بتلا افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد پاکستان  بھر میں کورونا وائرس میںم بتلا افراد  کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ پاکستان کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

News Code 1898565

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =