امریکہ کا کربلا کے ايئر پورٹ پر بہیمانہ حملہ/ امریکی فوج عراقی عوام کے لئے خطرہ

عراقی عوام کے خلاف امریکی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، امریکہ کے جنگی طیاروں نے حزب اللہ عراق کے ٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ کربلا ايئر پورٹ پر بھی بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی عوام کے خلاف امریکی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، امریکہ کے جنگی طیاروں نے حزب اللہ عراق کے ٹھکانوں پر بمباری کے ساتھ کربلا ايئر پورٹ پر بھی بمباری کی ہے۔ کربلا کا ائير پورٹ زیر تعمیر ہے جو تکمیل کے بعد عراق کا سب سے بڑا ايئر پورٹ ہوگا۔ مقامی ذرائع نے رائٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے التاجی میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ عراق سے متعلق پانچ اسلحہ کے ڈپو تباہ کردیئے ہیں۔

News Code 1898563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =