مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مرکزی بینک کے ڈائریکٹر جنرل عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ انھوں نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے آئی ایم ایف سے 5ارب ڈالر کا ہنگامی فنڈ طلب کرنے کی درخواست دیدی ہے ۔ مہر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے ہنگامی مالیاتی معاونت کا اعلان کیا تھا، ایران کا مرکزی بینک فوری طور پر یہ سہولت حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہونے کا فیصلہ کرے۔ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے آئی ایم ایف کی سربراہ کے نام ریپڈ فنانشل انسٹرومنٹ(آر ایف آئی) کے ذریعے پانچ ارب ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی درخواست ارسال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران کورونا وائرس سے اب تک 429 جاں بحق جب کہ متاثرین کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرچکی ہےجبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی 3 ہزآر سے تجاز کرگئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے آئی ایم ایف سے 5ارب ڈالر کا ہنگامی فنڈ طلب کرلیا ہے۔
News Code 1898558
آپ کا تبصرہ