ایرانی وزیر خارجہ کا کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نےاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط میں کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نےاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرس کے نام خط میں کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کے سلسلے میں امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے حفظان صحت کے شعبہ میں ایران کی سائنسی اور علمی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو طبی وسائل کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے امریکہ کی طرف سے دواؤں اور طبی وسائل پر پابندی کی وجہ سے ایران کی دیگر ممالک کے ساتھ قانونی تجارت بھی متاثر ہورہی ہے اور امریکہ دیگر ممالک پر بھی غیر قانونی دباؤ ڈال کر انھیں ایران کے ساتھ تجارت کرنے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے لہذا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ امریکہ کی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمہ کے سلسلے میں اپنی عالمی ذمہ د اریوں پر عمل کرے اورایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں  کے خاتمہ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ایرانی وزير خارجہ نے امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے خاتمہ کو ضروری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہوتے ہوئے امریکہ کو عالمی امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

News Code 1898556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =