مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ نے کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پنجاب حکومت بھی کورونا وائرس سے بچاوَ کے اقدامات کررہی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن سینٹرز قائم ہیں۔ پنجاب کابینہ نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کیلئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی یے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی کابینہ نے کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے پیش نظر صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
News Code 1898555
آپ کا تبصرہ