اقوام متحدہ کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ نے تمام ملکوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل کردی اور تمام ملکوں سے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے تمام ملکوں سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ تیز کرنے کی اپیل کردی اور تمام ملکوں سے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ ہر انسان کو خواہ کہیں بھی ہو، وبا کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہیے کیوں کہ موجودہ وقت ہر کسی سے کورونا وبا سے نمٹنے کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کورونا وائرس کے خطرے کا سامنا کررہے ہیں اس کے لیے ہم سب کو اپنے حصہ کا کرادار ادا کرنا پڑے گا۔ اس مشکل وقت میں ہمیں ذمے داری اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس جیسی وبا نہیں دیکھی۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ زیادہ اور اس کے خلاف اقدامات کم ہیں۔

News Code 1898543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =