پرتگال کے صدرکوروناوائرس کا شکار ہوگئے

پرتگال کے صدر مارسیلو بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پرتگال کے صدر مارسیلو بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ پرتگال میں گزشتہ روز مزید  13افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31ہو چکی ہے۔ اس سے قبل برطانیہ کی وزیر صحت بنادین ڈورس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں، برطانیہ کی وزیر صحت نے وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا، گزشتہ ہفتے انہوں نے سیکڑوں ملاقاتیں کی تھیں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والے مہلک ترین وائرس کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد 4 ہزار 299 ہو گئی ہے۔

News Code 1898542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =