برطانوی کابینہ کے تین ارکان سمیت 6 اراکین پارلیمنٹ قرنطینہ میں چلے گئے

برطانوی کابینہ کے تین ارکان سمیت برطانوی پارلیمنٹ کے 6 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی کابینہ کے تین وزراء سمیت برطانوی پارلیمنٹ کے 6 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا کے سبب قرنطینہ میں جانے والے برطانوی وزرا کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ کابینہ رکن اور ایم پیز کو نائب وزیر صحت نیڈین ڈوریس سے کورونا وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیلتھ منسٹر ایڈورڈایلگر کو بھی کورونا کے سبب قرنطینہ میں جانا پڑگیا ہے۔ ایڈورڈایلگر نے کورونا بیماری میں مبتلا وزیر صحت نیڈین ڈوریس کے ساتھ پچھلے ہفتے کھانا کھایا تھا۔ ٹوری ایم پی چارلس واکر اور لیبر ایم پی ماسکل بھی قرنطینہ میں جانے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ برطانوی کابینہ کے ایک اور وزیر کا ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے تاہم ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، وزیر کی کورونا رپورٹ آج سامنے آئے گی۔ اٹلی کے سابق وزیراعظم متیو رنزی نے مشورہ دیا ہے کہ تمام یورپی ممالک اٹلی کی طرح مکمل لاک ڈاؤن کردیں۔ آج اٹلی ریڈ زون ہے مگر 10 روز میں میڈریڈ، پیرس اور برلن بھی ریڈ زون میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے ۔

News Code 1898538

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =