پولینڈ کی فوج کے سربراہ کورونا وائرس کا شکار

اٹلی کے بعد پولینڈ کے آرمی چیف جنرل جاروسلاف میکا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے بعد پولینڈ کے آرمی چیف جنرل جاروسلاف میکا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولینڈ کی وزارت دفاع نے منگل کے روز بتایا ہے کہ مسلح افواج کےسربراہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ جرمنی کے سفر پرتھے۔ واپسی پران کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی کی تصدیق کی گئی ہےاس سے قبل اٹلی کے آرمی چیف جنرل سالواتور فارینا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ یاتھا اور اطالوی جنرل سالواتور فارینا نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا۔

News Code 1898537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =