یورپی ممالک کی امریکہ کے لئے تمام پروازیں منسوخ / یورپی شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیش نظر یورپی ممالک کے شہریوں کی مریکہ میں داخلے پرپابندی لگا تے ہوئے یورپی ممالک سے امریکہ کے لئے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پیش نظر یورپی ممالک کے شہریوں کی مریکہ میں داخلے پرپابندی لگا تے ہوئے یورپی ممالک سے امریکہ کے لئے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں ، اطلاعات کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکہ داخلے پر30 روزکے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپ سے امریکہ کیلیے سفری پابندیوں کا اطلاق جمعہ کی شب سے ہوگا۔امریکی صدرنے کہا کہ یورپی یونین نے انسداد کورونا کیلیے فوری اقدامات نہیں اٹھائے، امریکہ آنے والےافراد کورونا پھیلانے کا سبب ہیں، سفری پابندیاں قبل ازوقت ختم کرنے کیلیے صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔صدرٹرمپ نے بعض اداروں کیلیے ٹیکس ادائیگی 3 ماہ موخرکرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد اورملازمین کیلیے جلدریلیف کا اعلان کروں گا۔اطلاعات کے مطابق یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے جن میں سے 10 ہزاراٹلی میں ہیں جہاں وائرس سے 631 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت " ڈبلیو ایچ او"  نے کورونا وائرس کو " عالمی وبا " قراردیدیا ہے۔

News Code 1898536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =