پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی

پاکستان کے محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی سرکاری سطح پر تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی سرکاری سطح پر تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھر سندھ حکومت کے ترجمان  اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس عالمی وبا بن چکا ہے مگر وفاقی حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو باخبر رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر میڈیا بریفنگ کی جائے گی اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ بھی کورونا وائرس ٹاسک فورس کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

News Code 1898533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =