اٹلی میں پاکستانی شہری کورونا وائرس سے ہلاک

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے امتیاز احمد نامی پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے امتیاز احمد نامی پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔ اٹلی میں پاکستانی سفارت خانہ اس حوالے سے وہاں کی انتظامیہ اور امتیاز احمد کے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں ہلاک ہونے والے پاکستانی امتیاز احمد کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ یہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں کسی پاکستانی شخص کی پہلی ہلاکت ہے۔

News Code 1898532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =