مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کے بیانات فریب پر مبنی ہیں امریکہ نے حتی طبی وسائل پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ ہمیں اپنے مالی وسائل سے استفادہ کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا۔ موسوی نے کہا کہ ہم کوئی بھی جنس کسی بھی ملک سے خریدنا چاہتے ہیں تو امریکہ اس رکاوٹ بن جاتا ہے ۔ امریکی حکام کے دعوے بے بنیاد اور فریب پر مبنی ہیں۔ امریکہ دوسرے ممالک کو بھی ایران کے ساتھ تعاون کرنے کی اجازت نہیں دیتا ، امریکہ نے حتی دواؤں اور طبی وسائل پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ ایران کو اس وقت کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں طبی وسائل کی اشد ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکام کے بیانات فریب پر مبنی ہیں امریکہ نے حتی طبی وسائل پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔
News Code 1898529
آپ کا تبصرہ