اٹلی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین سے مدد مانگ لی

یورپی ملک اٹلی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین سے مدد مانگ لی، چین کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے اٹلی کو طبی امداد فراہم کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک اٹلی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین سے مدد مانگ لی، چین کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں کے لیے اٹلی کو طبی امداد فراہم کرے گا۔ اٹلی اور چین دونوں ممالک  کے وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اٹلی کو کورونا کی روک تھام کے لیے طبی سامان کی کمی کا سامنا ہے، جس پر اس نے چین سے فوری مدد مانگی ہے۔چین اٹلی کو ایک ہزار وینٹی لیٹرز، 20 لاکھ ماسک، 20 ہزار حفاظتی لباس اور 50 ہزار ٹیسٹ کٹس فراہم کرے گا۔ چین کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑ ی تو چین اپنا طبی عملہ بھی اٹلی روانہ کرے گا۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 168 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 631 ہوگئی ہے۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

News Code 1898526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =