امریکہ کے صدارتی امیدواروں نے انتخابی مہم منسوخ کردی

امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند جوبائیڈن اور برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کی وجہ سے کلیو لینڈ میں اپنی انتخابی مہم منسوخ کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند جوبائیڈن اور برنی سینڈرز نے کورونا وائرس کی وجہ سے کلیو لینڈ میں اپنی انتخابی مہم منسوخ کردی۔ برنی سینڈرزاور جوبائیڈن کو ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے سلسلے میں تقاریب سے خطاب کرنا تھا مگر حکام نے ہدایت کی تھی کہ کورونا وائرس کے سبب اجتماعات سے گریز کیاجائے۔ کوروناوائرس کے سبب پرائمری سیزن میں یہ پہلی تقاریب ہیں جو منسوخ کی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگلی تقاریب کابھی جائزہ لیا جارہا ہے اور ہر تقریب کے بارے میں صورتحال دیکھ کر انفرادی طور پر فیصلہ کیا جائے گا۔ اوہائیو میں اگلے ہفتے پارٹی الیکشن ہونا ہے جس میں صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مندوں کا چناؤ ہو گا۔

News Code 1898524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =