پاکستانی حکومت کا جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے بل اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے بل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے بل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وفاقی و صوبائی وزرا اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے منشور کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے رائے لی۔ جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا اور اس پر دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی کیونکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی یہ سمجھتی رہی ہیں کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ بل پاس کرنے کےلیے اتفاق رائے پیدا کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

News Code 1898520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =