اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 631  افراد ہلاک

اٹلی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 168 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 631 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 168 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 631 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کوروناو ائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ملک کے تمام 6 کروڑ عوام کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی یا بڑی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر چین میں منظر عام پر آنے والے کووڈ-19 وائرس سے اٹلی بھی متاثر ہوا ہے جس میں اب تک 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ کم از کم 631 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اٹلی میں شادی بیاہ اور جنازوں کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ بار اور ریسٹورنٹس کو بھی شام 6 بجے تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

News Code 1898512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =