جرمنی کی 70 فیصد آبادی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ

جرمن چانسلر مرکل کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ جرمنی کی 70 فیصدآبادی کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر مرکل کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ جرمنی کی 70 فیصدآبادی کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔ جرمن چانسلر مرکل کے مطابق اسپین میں مریضوں کی تعداد 3 گنا بڑھ گئی ہے جبکہ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر 168 افراد کی اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد کورونا وائس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 631 ہوگئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق فرانس میں 33، اسپین میں 35 اموات، امریکہ میں 28 اموات،787 بیمار ہیں اور برطانیہ میں 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مزید 52 افراد کورونا مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب، بحرین، امارات میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے 119ممالک متاثر ہو چکے ہیں، 4295 اموات اور ایک لاکھ 20 ہزار افراد اس وائرس سے بیمار ہوئے ہیں ۔

News Code 1898511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =