اسلام آباد میں پاکستانی فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ/ پائلٹ جاں بحق

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب چاند تارہ جنگل میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جنگی طیارہ ایف-16 گر کر تباہ ہوگیا، جبکہ اس حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اس پوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب چاند تارہ جنگل میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جنگی طیارہ ایف-16 گر کر تباہ ہوگیاجبکہ اس حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا ہے۔ ڈان کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے حادثے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاک فضائیہ افسوس کے ساتھ رپورٹ کررہی ہے کہ اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پی اے ایف کا ایف-16 طیارہ 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ریسکیو ٹیموں کو طیارہ تباہ ہونے کے مقام پر روانہ کردیا گیا اور ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

News Code 1898510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =