صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکہ  طالبان امن معاہدے کے تحت 1500 طالبان قیدیوں کی رہائی کے صدارتی فرمان پر دستخط کردیے ہیں۔ رہا ہونے والے طالبان دہشت گردوں کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا کہ وہ دوبارہ ہتھیار نہیں اٹھائیں گے اور میدان جنگ میں واپس نہیں آئیں گے۔

صدارتی ترجمان صدیق صدیقی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ افغان امن عمل کے تحت طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بین الافغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے ان قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دے دی اور 4 روز میں اس عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔ اپنے قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں طالبان بھی افغان سکیورٹی فورسز کے ایک ہزار اہلکاروں کو رہا کریں گے۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جس کے بدلے طالبان ایک ہزار قیدیوں کو رہا کریں گے۔ اور اس کے ساتھ  امریکہ نے بھی افغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلاء شروع کردیا ہے۔

News Code 1898509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =