مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حفاظتی اقدامات کے باعث امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کا دورۂ پاکستان اور بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر کا اگلے ہفتے شروع ہونے والا جنوبی اور وسطی ایشیا کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔پیٹاگون نے مزید کہا کہ امریکی وزیردفاع کا دورہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کو 16 سے 20 مارچ تک پاکستان، بھارت اور ازبکستان کا دورہ کرنا تھا۔

بھارت اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حفاظتی اقدامات کے باعث امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کا دورۂ پاکستان اور بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔
News Code 1898506
آپ کا تبصرہ