عراق میں 2 امریکی فوجی اہلکار ہلاک

عراق میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران 2 امریکی  فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردروں کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران عراق میں ایک فوجی آپریشن کے دوران 2 امریکی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اہل خانہ سے اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔ عراق میں اتحادی افواج کے ترجمان نے 2 امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پہاڑی علاقے میں غار کے اندر چھپے داعش دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا رہا جس میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے داعش دہشت گرد تنظیم کی تشکیل میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا جب داعش دہشت گرد  امریکہ کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تو امریکہ نے ان کا ساتھ بظاہر چھوڑ دیا لیکن اب بھی داعش کے اعلی کمانڈروں کو امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1898496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =