امریکہ کا سکیورٹی کونسل میں طالبان امن معاہدے پر رائے شماری کا مطالبہ

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے طالبان امن معاہدے پر رائے شماری کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے طالبان امن معاہدے پر رائے شماری کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے افغان امن معاہدے پر سلامتی کونسل کے رکن ممالک سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے 29 فروری کو طے پانے والے امریکہ طالبان امن معاہدے پر رائے شماری کا مطالبہ کردیا ہے۔  اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے قرار داد پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ امریکہ کا افغان امن معاہدے پر سلامتی کونسل میں رائے شماری کا مطالبہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور ملک کے صدر کی حیثیت سے اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے دو مختلف تقاریب میں حلف اُٹھا لیا ہے جس سے سیاسی بحران اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ادھر پاکستان میں جماعت اسلامی کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکہ کے امن معاہدے کے نتیجے میں افغانستان میں سازشوں کا نیا جال بچھایا جارہا ہے۔

News Code 1898494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =