لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج پر حملہ

لندن میں پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں پاکستان کے سابق وزير اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک لین میں 2 نقاب پوشوں نے ڈاکٹر عدنان پر راڈ سے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھاتی راڈ سے نقاب پوش افراد کے حملے میں ڈاکٹر عدنان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں حملے سے متعلق اطلاع ملی ہے۔ شریف فیملی کے ترجمان کے مطابق شریف فیملی نے لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج پر حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان شریف فیملی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعدنان کو دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئی تھیں، اس قسم کے حملوں کا جواب قانونی دائرے میں رہ کر دینےکا حق رکھتےہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو دھمکی آمیز کالز کےثبوت پولیس کو دے دیے گئے ہیں۔

News Code 1898493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =